’مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں‘


پاکستانی پارلیمان سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے رکنِ اسمبلی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دوبارہ رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم نے اس معاملے پر پھر مشاورت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اس سلسلے میں جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی نے بی بی سی اردو کے ذیشان علی کو بتایا کہ ’مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد مولانا نے ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ بات کی۔جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے اور وہ اپنی مصالحتی کوششیں جاری رکھیں۔‘جان اچکزئی کے مطابق ’مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہے اور ان کے جائز مطالبات کو بھی تسلیم کیا جائے گا اس لیے مذاکرات کے نئے دور کو جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔‘

جمعے کی شب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز دورہ کراچی میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا اور ایم کیو ایم سے مذاکرات اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کوئی بات نہیں کی۔تاہم جمیعت علما اسلام ف کے ترجمان جان اچکزئی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مذاکرات کو ختم کرنے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کی اور کہا کہ ’مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی امید ابھی باقی ہے لہذا اس قسم کی باتوں سے وہ امید بھی ختم ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔‘ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ دورۂ کراچی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ثالثی کردار کی قدر نہیں کی اور نہ تو مذاکرات کے حوالے سے کچھ کہا اور نہ ہی ایم کیو ایم کی جائز شکایات کا نوٹس لے کر ان کا ازالہ کرنے کا حکم دیا۔ایم کیو ایم نے مولانا فضل الرحمن کے نام پیغام میں کہا تھا کہ ’مولانا صاحب بزرگ کی حیثیت سے جب چاہیں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں لیکن ہم ان سے انتہائی معذرت کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے صلح کار، مذاکرات کار یا ثالث کی حیثیت سے مزید زحمت نہ کریں۔‘

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ’مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں‘
’مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں‘
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtQc13QViGI7Mg_manN0FE6pc-ss0T70GGq0KYkjDbsBxSRLdn_W4Iu84zRGfvfuB668dxWE1OGsTsqx6BzqQzBmZEOOGvOoHTblBChvCLL6kaJ0NNrk24PjVHb6qHJY1LrqDbK0QruidS/s640/maulana_fazalur_rehman.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtQc13QViGI7Mg_manN0FE6pc-ss0T70GGq0KYkjDbsBxSRLdn_W4Iu84zRGfvfuB668dxWE1OGsTsqx6BzqQzBmZEOOGvOoHTblBChvCLL6kaJ0NNrk24PjVHb6qHJY1LrqDbK0QruidS/s72-c/maulana_fazalur_rehman.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_295.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_295.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست