دیامر کی پہلی خاتون وزیر

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پہلی بار ایک خاتون ثوبیہ جبین مقدم ، صوبائی وزیر منتخب ہوئی ہیں۔ ثوبیہ جبین مقدم کو ویمن ڈویلپمنٹ یعنی حقوق نسواں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

ضلع دیامر کا شمارگلگت بلتستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابات کے دوران خواتین کے ووٹ ڈالنے پر علاقائی ثقافت اور رسم رواج کو جواز بناکر پابندیاں لگائے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

نومنتخب وزیر ثوبیہ جبین مقدم نے بی بی سی کو بتایا کہ’ میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور ہمارے خاندان نے مسلم لیگ کے لیے کافی قربانیاں دی ہیں اور بنیادی طور پر میرا تعلق پنجاب سے ہے۔ تاہم 2007 میں میری شادی دیامر کے علاقے گوہر آباد میں ہوئی تھی۔ مجھے سیاست میں آنے کا بہت شوق تھا اب اللہ نے موقع دیا ہے تو اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرونگی تا کہ اس علاقے کے خواتین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں۔‘

ثوبیہ کے مطابق اس علاقے میں خواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جو پاکستان کے دوسرے علاقوں میں دیا جاتا ہے ان کے مطابق علاقے میں خواتین کو تعلیم اور صحت کے کافی مسائل ہیں۔

’یہاں سماجی آگاہی نہیں ہے جس کے لیے میں کوشش کررہی ہوں تا کہ یہاں کے لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرسکوں جس کےلیے میں سوشل مہم بھی کرونگی۔ خصوصی طور پر خواتین کو آگاہ کرسکوں تا کہ وہ پڑھ لکھ سکیں جبکہ علاقے کے خواتین کے لیے وکیشنل انسٹٹیوٹ کھولوں گی۔‘

ثوبیہ نے بتایا کہ اس علاقے میں علما اور عمائدین کا خاص کردار رہا ہے اور میں ان سب کو ساتھ ملاکر چلنے کی کوشش کریں گی۔

ان کے مطابق علاقے کے لوگ ان کی کافی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس سے ان کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ ثوبیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس علاقے میں خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتحابات میں دیامر کے علاقے داریل کے مقامی جرگے کی طرف سے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔

جرگے نے اسے علاقائی رسم و رواج اور ثقافت کے خلاف قرار دیا تھا۔ تاہم بعد میں اس جرگے میں شریک نامزد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیےگئے تھے اور جرگے کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد خواتین کے لیے الگ پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: دیامر کی پہلی خاتون وزیر
دیامر کی پہلی خاتون وزیر
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg_iT3TuoNBcttnPhWiwjz6SUIty6LHh1gQ9o8WhyphenhyphenguwAMzNbrQ-QAsknqARp3C4doiUZnYUQyw8AkSymCmzTx1ItbIDUuevYEIBpCccY2wOQackh3Bre2WBUxet_F-_DbYyafF2uLsBuf4/s400/sobia_jabeen_439x549__nocredit.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg_iT3TuoNBcttnPhWiwjz6SUIty6LHh1gQ9o8WhyphenhyphenguwAMzNbrQ-QAsknqARp3C4doiUZnYUQyw8AkSymCmzTx1ItbIDUuevYEIBpCccY2wOQackh3Bre2WBUxet_F-_DbYyafF2uLsBuf4/s72-c/sobia_jabeen_439x549__nocredit.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_166.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_166.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست