شیخوپورہ: مردہ بھینس کا گوشت بنانے والے 3 قصاب شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول اور منہ کالا کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔شیخوپورہ کے علاقہ جاوید نگر میں 3 قصاب کھیتوں میں مردہ بھینس کا گوشت بنا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر شہری وہاں پہنچ گئے اور قصابوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کی چھترول شروع کر دی اور ان کے منہ کالے کر دئیے۔ دوسری جانب جب فیکٹری ایریا پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی تو اس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور 2 گھنٹے تک جائے وقوعہ پر نہ پہنچی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک قصاب پطرس موقع سے فرار ہو گیا تاہم شہریوں نے دیگر 2 قصابوں اعظم اور عبید کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی درخواست پر دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Loading...
مقبول ترین
شیخوپورہ: مردہ بھینس کا گوشت بنانے والے 3 قصاب شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول اور منہ کالا کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔شیخوپورہ کے علا...
لاہور (خصوصی رپورٹ ،قاری محمد فاروق )عالم اسلام کے ممتاز مصری قاری الشیخ سید متولی عبدالعال68 سال کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے، إِ...
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے ...
ماسکو کی مسلمان طالبات نے مذہب، ہم جماعتوں کے ساتھ تعلق اور اس بارے میں کہ سر پر رومال باندھنا کب ضروری ہو جاتا ہے، اپنے خیالات کا اظہ...
راولپنڈی: جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج اور پاکستان الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جب کہ...
کراچی: سپریم کورٹ نے شہر قائد میں فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر لگائے گئے غیر قانونی ہورڈنگز اور سائن بورڈز کو 26 اگست تک ہٹانے کا حکم دے دیا ...
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں