غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

 



سعودی عرب میں اسلامی سال 1445 ہجری کے آغاز کی مناسبت سے کعبہ کا غلاف "کسوہ" یکم محرم الحرام ، بدھ کے روز ایک پروقار سالانہ تقریب کے دوران تبدیل کیا گیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ کام مکمل کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، پرانے غلاف کی جگہ نئے ہاتھ سے بنے ہوئے کسوہ (غلاف کعبہ کا عربی نام) کی تبدیلی کا عمل دس مراحل پر مشتمل تھا۔ اس میں 130 تکنیکی ماہرین اور ہنر مندوں نے حصہ لیا۔


کعبہ کو ڈھانپنے والا نیا غلاف 850 کلو گرام خام ریشم، 120 کلوگرام سونے کے تاروں اور 100 کلوگرام چاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال لاگت آئی ہے۔


غلاف کعبہ دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا۔ سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑے پر سونے کی تاروں سے قرآن کی آیات لکھی گئی ہیں۔ یہ سونے کی کڑھائی والے 56 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کو مکمل ہونے میں 60-120 دن لگتے ہیں۔

اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اور گاڑیوں سے مخصوص راستے سے جلوس کی شکل میں المسجد الحرام تک لایا گیا۔

غلاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی 15 رکنی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علاحدہ علاحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پہلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار کی جانچنے کے لیے لیبارٹری موجود ہے۔


تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

بلاگر: 2

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا
غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEix5bg7g9zCBnF1t9ixR44atoDWiG2oKt0GtFz1izGvw8AdFg43229SGL7WdouJYpuZKHI5APpfsK8Ig1ZScXLtOIEs_xrxQjQfNE5Yo-R3gzlbC5JzApCNRgR6OqsVS8KbsK9s1SRJ7hYOUZCfx7-gj7Y-tuNMPRLlYnwO5R573YGMbuayX41PlchyNBM/s16000/Covering%20Kaaba.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEix5bg7g9zCBnF1t9ixR44atoDWiG2oKt0GtFz1izGvw8AdFg43229SGL7WdouJYpuZKHI5APpfsK8Ig1ZScXLtOIEs_xrxQjQfNE5Yo-R3gzlbC5JzApCNRgR6OqsVS8KbsK9s1SRJ7hYOUZCfx7-gj7Y-tuNMPRLlYnwO5R573YGMbuayX41PlchyNBM/s72-c/Covering%20Kaaba.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2023/07/The%20solemn%20ceremony%20of%20changing%20the%20cover%20of%20the%20Kaaba%20Kiswah%20in%20Saudi%20Arabia.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2023/07/The%20solemn%20ceremony%20of%20changing%20the%20cover%20of%20the%20Kaaba%20Kiswah%20in%20Saudi%20Arabia.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست