سری لنکا نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو165 رنز سے شکست دے دی


ہمبنٹوٹا: سری لنکا نے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے ہمبن ٹوٹا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشال پریرا اور کپتان انجیلو میتھیوزکی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے سری لنکن بلے باز کشال پریرا کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ 5 میچز پر مشتمل سیریز پاکستان نے 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان اظہرعلی 35، احمد شہزاد 18، محمد حفیظ 37، سرفرازاحمد 17، شعیب ملک 11، عماد وسیم 15، انور علی 11، یاسرشاہ 9 اور راحت علی بغیر کوئی رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے سینانایاکے نے 3، تھسارا پریرا نے 2 جب کہ انجیلو میتھیوز، سروردانا اورلھیرو گیمج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کشال پریرا اور تلکراتنے دلشان نے سری لنکا کو شاندار اوپننگ آغاز فراہم کیا اور164 کے مجموعی اسکور پر دلشان 63 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کوشال پریرا نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ بھی 212 کے مجموعے پر 116 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بلے بازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کا آغاز جاری رہا اور ہر بولر کی خوب پٹائی کی۔ لھیرو تھرمانے 29 اور دنیش چندیمل 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ پر کپتان انجیلو میتھیوز اور ملندا سری وردانا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ میتھیوز8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر70 اور سروردانا 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر52 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف راحت علی نے 10 اوورز میں 74 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان نے 10 اوورز میں 73، انور علی 9 اوورز میں 71، یاسر شاہ 8 اوورز میں 73، شعیب ملک 10 اوورز میں 44 اور عماد وسیم 3 اوورز میں 27 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: سری لنکا نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو165 رنز سے شکست دے دی
سری لنکا نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو165 رنز سے شکست دے دی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjq2388Qcj3q3mTkOuyLEIEAzRTjuCL67C-eLJiF7UrQSPwT5QYdBHe6D_75kwchlGfZFLWWKNcSXztURLpJOxd6TmX_Tmz24zS0ZihX4Ic3Z-7nYX8JNvBK5PUjIeexQDtcXgSISkvh3nL/s640/55b504028ce54.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjq2388Qcj3q3mTkOuyLEIEAzRTjuCL67C-eLJiF7UrQSPwT5QYdBHe6D_75kwchlGfZFLWWKNcSXztURLpJOxd6TmX_Tmz24zS0ZihX4Ic3Z-7nYX8JNvBK5PUjIeexQDtcXgSISkvh3nL/s72-c/55b504028ce54.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/165.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/165.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست