شمالی بلوچستان:4000 والدین کا پولیو قطروں سے انکار



کوئٹہ: شمالی بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چار ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔


یہ بات کو آرڈینیٹر بلوچستان ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ہفتہ کے روز ڈان نیوز کو بتائی۔ رواں سالہ بلوچستان میں چار پولیو کیس ریکارڈ کیے گئے جن میں سے تین انہی متاثرہ اضلاع سے تھے۔


سرکاری حکام والدین کے انکار کو درج بالا کیسوں کا ذمہ دار ٹھراتے ہیں۔


والدین کی جانب سے مذاحمت کرنے پر پولیو رضاکاروں کو ان تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں بچوں کو قطرے پلانے میں دشواری کا سامنا ہے ۔


زیادہ تر انکار کرنے کے واقعات کوئٹہ کے نواح میں افغان پناہ گزینوں والے علاقوں پشتون آباد، خروٹ آباد اور نوان قلعہ میں پیش آئے۔


ڈاکٹر رحمان کے مطابق، انہوں نے انکار کرنے والے والدین کا پتہ لگا لیا ہے اور اب انہیں راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


بلوچستان حکومت نے ایسے والدین کو راغب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں علما پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔


سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 50 فیصد سے زائد پولیو کیس والدین کی انکار کی وجہ سے سامنے آ رہے ہیں جبکہ عزم کی کمی، متعلقہ حلقوں کی کوتاہی اور پولیو رضاکار ٹیموں پر حملے دوسری بڑی وجوہات ہیں۔


ڈاکٹر رحمان کہتے ہیں کہ بلوچستان کے کسی بھی حصے میں پولیو کیس برداشت نہیں کیا جائے گا۔


سیکریٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے کوئٹہ کے پشتون آباد علاقے میں حالیہ پولیو کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی صحت افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی جبکہ دوسرے افسروں کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیے ہیں۔


ڈاکٹر رحمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مذاحمت کرنے والے والدین سے فرداً فرداً رابطہ کرتے ہوئے انہیں راغب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’سرکاری افسر اور مذہبی رہنما بھی پولیو وائرس ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے‘۔


انہوں نے بتایا کہ اب تک رضا کار، مذہبی سکالر اور دوسرے افسر کئی والدین کو راغب کر چکے ہیں اور انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔


خیال رہے کہ یونیسف، عالمی ادرہ صحت اور وفاقی حکومت سمیت دوسرے اداروں نے کوئٹہ کے پشتون آباد علاقے میں والدین کے انکار کا سخت نوٹس لیا ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: شمالی بلوچستان:4000 والدین کا پولیو قطروں سے انکار
شمالی بلوچستان:4000 والدین کا پولیو قطروں سے انکار
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhpeUB8zlXJdZcb6GATs4bxrlH5TnQC7npUBDO7SQPWrkkV79OHUIlU9CnuKC2wZzTrlQ93A3Iuidh9GKl-D7IL9UpUl9TP1_Wh02jGal3NKo6ySu95vgx8PojKeT_M8gGSeKds-XSt0_qN/s640/quetta-polio-vacsine.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhpeUB8zlXJdZcb6GATs4bxrlH5TnQC7npUBDO7SQPWrkkV79OHUIlU9CnuKC2wZzTrlQ93A3Iuidh9GKl-D7IL9UpUl9TP1_Wh02jGal3NKo6ySu95vgx8PojKeT_M8gGSeKds-XSt0_qN/s72-c/quetta-polio-vacsine.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/4000.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/4000.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست