![]() |
فوٹوفائل |
مظفرآباد: کسگمہ برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کار نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کی 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
میرپور آزاد کشمیر کے کسگمہ برساتی نالے میں کار طغیانی کے باعث بہہ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موجود تھے۔ نالے میں بہہ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے آرمی کے غوطہ خور طلب کیے گئے جنہوں نے تمام افراد کو باہر نکال لیا تاہم ڈوبنے والوں میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں بچایا جاسکا۔
ڈپٹی کمشنر چوہدری احمد کا کہنا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی، 2 بہنیں اور ان کے والد شامل ہیں جب کہ لاشوں کو ان کے آبائی گاوں پنڈی سماہنی روانہ کردیا گیا۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں