تیرہ سالہ بچے کے قتل پر بنگلہ دیش میں مظاہرے


آٹھ جولائی کو سلہٹ میں چند افراد نے چوری کے شبے میں کھمبے سے باندھ کر ایک نوعمر بچے کو تشدد کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کی اِس افسوسناک واردات کی ویڈیو نے بنگلہ دیش میں ہلچل مچا دی ہے۔

سارے بنگلہ دیش میں بندرگاہی شہر سلہٹ میں ہلاک کر دیے جانے والے تیرہ سالہ سمیع اللہ راجن کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں موت کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سلہٹ میں پولیس افسر اختر حسین کا کہنا ہے کہ مظاہرین تمام قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطابہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈھاکا میں مظاہرین اپنے احتجاج کے دوران ’پھانسی دو، پھانسی دو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ کل پیر کے روز بھی کئی چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگ پولیس کی سستی پر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔

سمیع اللہ پر تشدد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اُن کی سائیکل چوری کرنے کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ کچھ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹھیلا چرانے کی کوشش میں دھر لیا گیا تھا۔ ان الزامات کی سمیع اللہ کے خاندان نے تردید کی ہے۔ پولیس نے نوعمر بچے کی ہلاکت کے فوری بعد تین افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص کی بیوی بھی شامل تھی۔ ایک ملزم کا ریمانڈ بھی عدالت کی جانب سے دیا گیا۔ پولیس اُن دو افراد کی تلاش میں ہے، جو براہ راست مارنے کے عمل میں شریک تھے۔ اب تک کُل پانچ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جو اِس افسوسناک واردات میں ملوث بتائے جا تے ہیں۔

سمیع اللہ کی ہلاکت میں ملوث افراد کا مرکزی کردار محیط عالم ہے اور اُس کے ساتھی قمرالاسلام کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واردات کے فوری بعد قمر الاسلام سعودی عرب بھاگ گیا تھا۔ وہاں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے افراد نے اُس کو شناخت کرنے کے بعد پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتاری کے وقت کی ویڈیو میں ہتھکڑی پہنے قمرالاسلام اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کرتے ہوئے زاروقطار رو رہا ہے۔ وہ بار بار کہ رہا تھا کہ اُس سے غلطی ہو گئی ہے، اُسے معاف کر دیا جائے۔

تیرہ سالہ بچے سمیح اللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُس کے بدن پر چونسٹھ سے زائد چوٹوں کے نشان تھے۔ اُس کی ہلاکت کی دردناک ویڈیو میں وہ پانی کے لیے بِلبلا رہا ہے لیکن اُس کے قاتلوں نے اُسے پانی سے محروم رکھا۔ اسی طرح ابتدائی تشدد کے بعد ایک مرتبہ اُسے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی اور جب وہ کھڑا ہوا تو ایک قاتل بولا کہ اِسے مزید مارو ابھی اِس کی ہڈیاں سلامت ہیں۔ دوبارہ تشدد کرنے کے دوران نوعمر سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: تیرہ سالہ بچے کے قتل پر بنگلہ دیش میں مظاہرے
تیرہ سالہ بچے کے قتل پر بنگلہ دیش میں مظاہرے
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiCoxT7FZMQzyrSCnrj2v2JxYP9xVnpr8Uvyh12mZf9wWDwlt6sLtPux2coKAW_N6SsQ14rvkcmF_cCWglvgfIq2Lks-8MLFfrdADadtfpiebnWiE6n5N8HALsSYpQ-wnz5l4tQocgbmhS7/s640/bangladesh+protest.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiCoxT7FZMQzyrSCnrj2v2JxYP9xVnpr8Uvyh12mZf9wWDwlt6sLtPux2coKAW_N6SsQ14rvkcmF_cCWglvgfIq2Lks-8MLFfrdADadtfpiebnWiE6n5N8HALsSYpQ-wnz5l4tQocgbmhS7/s72-c/bangladesh+protest.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_143.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_143.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست