آئی پی ایل کی دو ٹیموں پر آج پابندی کا امکان


نئی دہلی: ہندوستانی سپریم کورٹ آج انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سنائے گا جہاں دو بڑی ٹیموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے حکام پکے کرپشن اور جوئے میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں اور اب تحقیقات کے کے بعد ان دونوں ٹیموں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کی تحقیقات کے دوران آئی سی سی کے سربراہ سری نواسن کو بھی کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا اور فیصلہ ان کے مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ماضی کی آئی پی ایل ان دونوں ٹیموں پر پابندی کی صورت میں آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ راجندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم تین رکنی پینل ان پر بھاری جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔

2013 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران چنئی کے مالک گروناتھ میاپن اور راجستھان رائلز کے مشترکہ مالک راج کندرا کے جوئے میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال جنوری میں اس معاملے کے فیصؒے کے لیے لودھا کو پینل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

عدالت نے گروناتھ میاپن کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا کہ وہ صرف ٹیم کے ساتھ شائق کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ ان کے سسر سری نواسن کو بھی ہندوستانی کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی عہدہ دینے پر پابندی عائد کر دی تھی جہاں وہ 2011 سے 2014 تک تین سال تک بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز 2013 میں ہوا تھا جس کے بعد مئی میں آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ہندوستانی پولیس نے خصوصی آپریشن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں سری سانتھ، انکت چاون اور اجیت چندیلا کو گرفتار کیا تھا۔

ان کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اوور کے دوران جان بوجھ کر زیادہ رنز دینے کے لیے تقریباً ساٹھ لاکھ ہندوستانی روپے تک وصول کیے۔

آئی پی ایل کے سابق کھلاڑی امیت سنگھ کو بھی ان تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ روابط رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد میں ان تینوں کھلاڑیوں اور امیت نے اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا تھا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: آئی پی ایل کی دو ٹیموں پر آج پابندی کا امکان
آئی پی ایل کی دو ٹیموں پر آج پابندی کا امکان
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjuqFJkU9GIKnzx-xQ_g_NZfxCqi7jmhmDO5EL1rkNJ4sxdRj0Tr9vaR_XxW5ckPFQL5PRHPU8QYe7iwcjdxFK_OLvUpGw_dBGtrpEImzXJYT7lef3ykAE7AcEn9lYL2LE1VKtkudcFlM6B/s640/chennai-super-kings-generic-2604.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjuqFJkU9GIKnzx-xQ_g_NZfxCqi7jmhmDO5EL1rkNJ4sxdRj0Tr9vaR_XxW5ckPFQL5PRHPU8QYe7iwcjdxFK_OLvUpGw_dBGtrpEImzXJYT7lef3ykAE7AcEn9lYL2LE1VKtkudcFlM6B/s72-c/chennai-super-kings-generic-2604.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_686.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_686.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست