’ضمیر کے قیدیوں‘ کی رہائی کیلیے کام کرنے والی تنظیم کو سندِ سفارت


اقوامِ متحدہ نےدنیا بھر میں ’ضمیر کے قیدیوں‘ کی رہائی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’فریڈم ناؤ‘ کو تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


اس پیش رفت کو امریکہ کی کامیابی اور چین سمیت دیگر مخالفین کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی ایک کمیٹی جو کہ غیر سرکاری تنظیموں یا این جی اوز کو سندِ سفارت دیتی ہے نے امریکہ میں موجود اس غیر سرکاری تنظیم کی ایسی ہی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


تاہم امریکہ نے کمیٹی کو کنٹرول کرنے والی مرکزی تنظیم اکنامک اینڈ سوشل کونسل جسے ای سی او ایس او سی کا نام بھی دیا جاتا ہے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔


خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کُل 54 ممبران پر مشتمل اقوامِ متحدہ کی اس تنظیم کے 29 ممبران نے ’فریڈم ناؤ‘ کے حق جبکہ نو نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ گیارہ ممالک موجود حاضری کے باوجود اس فیصلے کے حق یا مخالفت میں حصہ نہیں لیا جبکہ پانچ نے ووٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔


فریڈم ناؤ کے خلاف ووٹ ڈالنے والے ممالک میں چین، پاکستان، روس اور سوڈان بھی شامل تھے۔ جبکہ اس کے حامیوں میں آسٹریلیا، البانیہ، فرانس، جرمنی اور جاپان، یوراگوئے، برطانیہ، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔


امریکی سفیر سمانتھا پاور نے رائے شماری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’فریڈم ناؤ بین الاقوامی طور پر موجود اہم ضرورت کو پورا کرتا ہے اور یہ سیاسی قیدیوں کو لڑنے کا موقع دیتا ہے۔‘


فریڈم ناؤ نے اس سے قبل خصوصی مشاورتی درجہ حاصل کرنے کے لیے سنہ 2009 میں ای سی او ایس او سی کو درخواست دی تھی۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اقوامِ متحدہ میں کام کر سکے۔


ای سی او ایس او سی اقوامِ متحدہ کا مرکزی فورم ہے جہاں دنیا بھر کے معاشی اور سماجی مسائل کے ساتھ انسانی حقوق پر بھی بات چیت کی جاتی ہے۔


امریکی سفیر سمانتھا پاور کے مطابق فریڈم ناؤ سے منسلک وکلا ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرتے ہیں جنھیں بے انصافی سے سیاسی، مذہی یا یگر عقائد کی بِنا پر قید کیا جاتا ہے۔

اس ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی تحریکوں میں سے ایک نوبیل انعام یافتہ لیو شابو کی رہائی کی کوشش بھی ہے جنھیں چین میں حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر 11سال کی قید کی سزا دی گئی۔

فریڈم ناؤ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مارن ٹرنر نے اقوامِ متحدہ کے اس خصوصی فورم اور خاص طور پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس درجے کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور من مانی گرفتاریوں کے خلاف دنیا کی توجہ اور کوششوں کو مزید بہتر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین اور روس کے اقوامِ متحدہ میں موجود مشن کے نمائندوں سے اس بارے میں رائے نہیں لی جا سکی کہ وہ فریڈم ناؤ کو سندِ سفارت دینے کی مخالفت کیوں کی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ’ضمیر کے قیدیوں‘ کی رہائی کیلیے کام کرنے والی تنظیم کو سندِ سفارت
’ضمیر کے قیدیوں‘ کی رہائی کیلیے کام کرنے والی تنظیم کو سندِ سفارت
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgdN1rCC-YD7TqD8_gaHi_05JuifzEF4R9nMob2zGX9JpD1Tk8SpjvTo0C1kNAWFZMU9Sb_3CSErp-uoRHaiyGimKJe9mgfU-Eiw6QloXeiRs3QXRfO8p8Nf9qCFwPUcyg1FaxpVnmFsKtF/s640/united-nation_640x360_ap_nocredit.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgdN1rCC-YD7TqD8_gaHi_05JuifzEF4R9nMob2zGX9JpD1Tk8SpjvTo0C1kNAWFZMU9Sb_3CSErp-uoRHaiyGimKJe9mgfU-Eiw6QloXeiRs3QXRfO8p8Nf9qCFwPUcyg1FaxpVnmFsKtF/s72-c/united-nation_640x360_ap_nocredit.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_909.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_909.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست