پاکستان: پولیو کیسز میں نمایاں کمی، نئی ویکسین متعارف


پاکستان میں پولیو کے تدارک کے لیے ملک گیر مہم میں پہلی بار ویکسین کو قطروں کے بجائے ٹیکے کی صورت میں بچوں کے جسم میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں فاٹا کے کچھ علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ ساتھ ٹیکوں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں جمعرات کو پولیو کے خاتمے کے لیے ویکسین جسےانجیکٹیبل پولیو ویکسین یعنی آئی پی وی کہا جاتا ہے کو متعارف کروایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ویکسین ملک کے 40 لاکھ سے زائد بچوں کو لگائی جائے گی۔

پاکستان دنیا کے ان تین ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو اب تک پولیو سے محفوظ قرار نہیں دیے جا سکے۔

نائجیریا میں رواں سال کے آغاز پر پولیو سے بچاؤ کے انجیکشن لگائے گئے تھے جبکہ افغانستان میں بھی جلد ہی آئی پی وی ویکسین کو متعارف کروایا جائے گا۔

پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑر آئی پی وی کو متعارف کروانے کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ ملک میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس اگست تک پاکستان میں پولیو کے 115 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے تھے تاہم اس کے مقابلے میں رواں سال اب تک فقط 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑر نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سنہ 2016 تک پاکستان سے پولیو وائرس کامکمل خاتمہ ممکن ہو سکےگا۔

خیال رہے کہ انجیکشن کی صورت میں دی جانے والی اس ویکسین کی قیمت بھی زیادہ ہے اور اس لگانے کے لیے ایک تربیت یافتہ نرس کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم قطروں کے برعکس اس ویکسین کا یہ فائدہ ہے کہ پولیو وائرس کے حلاف مدافعت کے لیے اس کی ایک خوراک ہی کافی ہوتی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت سے منسلک ڈاکٹر لامیہ محمود کا کہنا ہے کہ آئی پی وی پولیو وائرس کے خلاف خاص طور پر ان بچوں میں مدافعت پیدا کرنے میں کار آمد ہوتی ہے جنھیں اس سے قبل مطلوبہ مقدار میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جا سکے ہوں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کے مطابق یہ ویکسین 14 ہفتوں یعنی چار ماہ کی عمر کے بچوں کو لگائی جانی شروع کی جائے گی۔

انسدادِ پولیو مہم میں شامل ٹیموں کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2012 سے لے کر اب تک ان کے 78 ورکرز شدت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 316 کیسز سامنے آئے تھے جو 14 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سائرہ افضل تاڑر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد وہاں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا موقع ملا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق تقریب میں شریک نیشنل پولیو پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر سید ثقلین احمد گیلانی نے بتایا کہ پاکستان نے دیگر 126 ممالک کی طرح اس ہدف کو پورا کر لیا ہے جس کے تحت ہمیں سنہ 2015 کے آخر تک معمول کی انسدادِ پولیو مہم میں آئی پی وی کو متعارف کروانا تھا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: پاکستان: پولیو کیسز میں نمایاں کمی، نئی ویکسین متعارف
پاکستان: پولیو کیسز میں نمایاں کمی، نئی ویکسین متعارف
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhNvK9wRfhfWgbtTL5NSsiEQQsnQBse0ozW4yDrPlWAcObCy8yW7QOOoqfizzo7SgQUq5Dob7IgxDMbAak1dSMePcygdZRS0zMyveZoc943b1fuWSlveTDD3A-yoN6hZ6GMtfzEHWk-Rm-d/s640/syringes.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhNvK9wRfhfWgbtTL5NSsiEQQsnQBse0ozW4yDrPlWAcObCy8yW7QOOoqfizzo7SgQUq5Dob7IgxDMbAak1dSMePcygdZRS0zMyveZoc943b1fuWSlveTDD3A-yoN6hZ6GMtfzEHWk-Rm-d/s72-c/syringes.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_652.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_652.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست