ناسا نے کیوروسٹی کی ’سیلفی‘ جاری کر دی


امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے ’کیوروسٹی‘ نامی مریخ گاڑی کی کھینچی ہوئی اپنی تصویر یعنی ’سیلفی‘ جاری کی ہے۔

ناسا ہر اس جگہ متعدد تصاویر لینے کی کوشش کرتا ہے جہاں کیوروسٹی مریخ کی سطح پر ڈرلنگ کرتی ہے۔

کیوروسٹی نے یہ تازہ تصاویر ’بک سکن‘ کے مقام پر لی ہیں۔ یہ مقام اس مشن کے ہدف کی ساتویں چٹان ہے جہاں سے اسے تجزیے کے لیے نمونے فراہم کرنے ہیں۔

یہ تصاویر اس سے قبل بھیجی گئی تصاویر سے مختلف ہیں اور یہ نچلے زاویے سے لی گئی ہیں۔

کیوروسٹی نے یہ تصویر ایسے ہی لی جیسے کوئی انسان کیمرا ہاتھ میں پکڑ کر اور بازو لمبا کر کے اپنی سیلفی لیتا ہے۔

کیمرے نے تصویر لینے کے لیے کیمرے کا ’ماہلی‘ نامی عدسہ استعمال کیا۔ عام طور پر یہ عدسہ چٹانوں میں معدنیات کو قریب سے سمجھنے یا جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اسے بہت دور واقع چیزوں پر بھی مرکوز کیا جا سکتا ہے۔

انجینیئروں نے ماہلی کو مریخ گاڑی کی مزید تصاریر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ان تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک پینوراما بنایا جائے گا کہ تمام منظر واضح ہو سکے۔

بک سکِن میں کیوروسٹی سے تھوڑی دور سطح میں ڈھلان ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ روبورٹ یہاں چٹان سے ٹکرانے کے خطرے کے بغیر اپنا کیمرا نیچے لے کر جا سکتا ہے۔ یہ پہلے بھیجی گئی سیلفی کے مقابلے میں نیا منظر ہے جس میں کیوروسٹی کے سامنے کا حصہ اور پیٹ زیادہ نظر آئےگا۔

مریخ گاڑی کے سامنے دو سرمئی رنگ کےٹکرے ہیں۔تکونی ٹکڑا اس جانب ہے جہاں روبوٹ نے بک سکن میں سوراخ کیا ہے۔ 1.6 سینٹی میٹر کا گول ٹکڑا اس جگہ ہے جہاں ڈرل زمین میں گئی تھی۔ گاڑی کی قریب سرمئی ٹکڑا چٹان کا ذرہ حجم میں بڑا ہے جسے کیوروسٹی میں موجود تجربہ گاہ میں تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

کیوروسٹی کو مریخ پر گئے تین سال ہوگئے ہیں۔ یہ اس وقت ایک گہرے استوائی پیالہ نما جگہ پر ہے جسے ’گیل کریٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بیچ میں ایک بڑا پہاڑ ہے جس کو غیر رسمی طور پر ’ماؤنٹ شارپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس وقت کیوروسٹی اس کے دامن سے ہوتی ہوئی اوپر چڑھ رہی ہے اور چٹان کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

اب تک تجزیوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں سال قبل کریٹر پر تالاب تھا۔ کیوروسٹی کے اکٹھے کیے ہوئے نتائج سے تالاب میں ماضی میں بہتے ہوئے پانی کے ثبوت ملے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت کے حالات بتاتے ہیں کہ شاید یہاں کسی دور میں جرثومی زندگی بھی پائی جاتی ہو۔

کیوروسٹی جیسے جیسے پہاڑ پر چڑھ رہی ہے امکان ہے کہ اسے مریخ کے خشک ہونے کے ثبوت مل جائیں۔ آج مریخ مکمل طور پر خشک اور سرد ہے۔ سائنس دان جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کب اور کیسے ہوا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ناسا نے کیوروسٹی کی ’سیلفی‘ جاری کر دی
ناسا نے کیوروسٹی کی ’سیلفی‘ جاری کر دی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiIi9H8vtF-LKAWyt-E8cfvUC9QIJK1cvAuwKJXjB3lMtQ7dZaBDMdOVpQrAGC8hIvK6RfpC1bMu3Ps_2jNbqYXx-qhq5zw970qdXQDYzpAMzSN9GnhuD8yP7-Flwlvc5Ho2mmc49y3h2jf/s640/15082.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiIi9H8vtF-LKAWyt-E8cfvUC9QIJK1cvAuwKJXjB3lMtQ7dZaBDMdOVpQrAGC8hIvK6RfpC1bMu3Ps_2jNbqYXx-qhq5zw970qdXQDYzpAMzSN9GnhuD8yP7-Flwlvc5Ho2mmc49y3h2jf/s72-c/15082.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_666.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/08/blog-post_666.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست