یو این سلامتی کونسل میں ویٹواختیار محدود کرنے کی حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن متعدد ممالک نے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے حق استرداد (ویٹو) کے استعمال کو محدود کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔فرانس کی اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ پانچ مستقل رکن ممالک نسل کشی اور قتل عام کے کیسوں میں سلامتی کونسل میں قراردادوں پر رائے شماری کے وقت اپنے ویٹو کے اختیار کو استعمال نہیں کریں گے۔

یورپ ،افریقا ،لاطینی امریکا اور براعظم ایشیا کے پچھہتر ممالک نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔فرانسیسی حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مزید ممالک بھی اس کی حمایت پر آمادہ ہوجائیں گے۔اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی کل تعداد ایک سو ترانوے ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابیئس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام جیسی صورت حال کےخاتمے کے لیے مزید حمایت کا اظہار کیا جائے گا۔شام میں متحارب فورسز کی جانب سے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے باوجود اس ویٹو اختیار کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی اقدام نہیں کرسکی ہے اور وہ شام کے معاملے میں محض عضو معطل ہوکررہ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ''فرانس پہلے ہی یہ پختہ وعدہ کرچکا ہے کہ وہ قتل عام اور نسل کشی کی صورت میں اپنا حق استرداد استعمال نہیں کرے گا۔توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی فرانس کی پیروی کریں گے''۔تاہم سلامتی کونسل کے چار دوسرے مستقل ارکان امریکا ،چین ،برطانیہ اور روس نے ابھی تک اس فرانسیسی اقدام پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

حق استرداد (ویٹو) کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق فرانس کے تیارکردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ''ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کونسل کوقتل عام جیسی صورت حال کے خاتمے کے لیے قرارداد کو ویٹو کا اختیار استعمال کرکے مسترد نہیں کردینا چاہیے۔ہم اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیں گے کہ ویٹو کوئی امتیازی سہولت نہیں ہے بلکہ ایک بین الاقوامی ذمے داری ہے''۔

روس اور چین نے شام سے متعلق قراردادوں کی سلامتی کونسل میں منظوری کو رکوانے کے لیے چار مرتبہ اپنا حق استرداد استعمال کیا تھا اوریوں اس کو کسی اقدام سے روک دیا تھا۔ان میں تین قراردادوں میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر پابندیوں کی دھمکی دی گئی تھی اور ایک قرارداد میں شام میں انسانیت مخالف جرائم اور جنگی جرائم کا معاملہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ میں متعین سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اس پر مثبت انداز میں غور کررہا ہے جبکہ روس اور چین دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویز کو پسند نہیں کرتے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: یو این سلامتی کونسل میں ویٹواختیار محدود کرنے کی حمایت
یو این سلامتی کونسل میں ویٹواختیار محدود کرنے کی حمایت
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhq3PsCeLXJwoPUpkcnyeju5hlYFTKy8SsnkxyBing5glwuS_rLYivb-Me-ixWNj7LKq5HZTT6-KbF5HUKDbB4f9j_j6FtY-6t4vAyg2mcN2o0XP19Rn1-CP6UWB7-dmnHCh0vH9QprbuDK/s640/UN+SC.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhq3PsCeLXJwoPUpkcnyeju5hlYFTKy8SsnkxyBing5glwuS_rLYivb-Me-ixWNj7LKq5HZTT6-KbF5HUKDbB4f9j_j6FtY-6t4vAyg2mcN2o0XP19Rn1-CP6UWB7-dmnHCh0vH9QprbuDK/s72-c/UN+SC.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/10/blog-post_823.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/10/blog-post_823.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست