فوج سے ساز باز کر کے اقتدار حاصل کرنا نہیں چاہتا، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں جمہوریت برقراررکھنے میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے اس لیے کبھی فوج کے ساتھ مل کر اقتدار حاصل کرنے کی خواہش نہیں کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کودیئے گئے انٹریو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت برقرار رکھنے میں سب سے زیادہ دلچسپی انہیں ہی ہے، ملک میں جمہوریت کا ان سے زیادہ بڑا اسٹیک ہولڈر کوئی نہیں، نواز شریف جنرل جیلانی کے ذریعے سیاست میں آئے اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایوب خان اوپر لائے۔ انہوں نے 21 سال محنت کی ہے جس کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے نہ پہلے کبھی ایسا کیا ہے اورنہ آئندہ کبھی فوج کے ساتھ مل کر اقتدارحاصل کر نے کی خواہش ہے اور اس حوالے سے یہ تمام ہی الزامات بے بنیاد ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اتنی بڑی عوامی طاقت ہے جس سے کسی بھی وقت ملک میں انتشار پھیلایا جاسکتا ہے لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا، متعدد بار ملک کی صورتحال ایسی ہوئی کہ جب وہ انتشار کا باعث بن سکتے تھے لیکن محض اسی خدشے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے کہ کہیں فوج نہ آجائے۔ 21 سال کی جدوجہد فوج کو اقتدار میں لے کرآنے کے لیے نہیں کی جب کہ ملک میں آزاد انتخابات کے لیے جدوجہد کرنے والا کیسے چاہے گا کہ فوج اقتدارمیں آ جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پراگروہ پارٹی کی مخالفت کے باوجود پشاورسے آنے والی ریلی کو نہ روکتے تو انہیں علم تھا کہ انتشار ہوگا اور سارا کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، اس لیے انہوں نے ریلی کو واپس بھیجا اورخود سپریم کورٹ چلے گئے۔

عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کے حوالوں سے کہا کہ انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، ایک ہزار حلقوں میں انتخاب لڑنا ہے اور ان سب حلقوں کے لیے نئے لوگ لانا ممکن نہیں ہے، اگر آپ نے صرف نئے لوگوں کو ہی الیکشن لڑانا ہے تو ایسا پاکستان میں تونہیں چاند پر ہی ہو سکتا ہے جب کہ ابھی تک ایک بھی ایسے شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جس کے خلاف نیب میں بد عنوانی کا مقدمہ ہو۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرآپ صاف ستھرے لوگوں کو ٹکٹ دیں جو سیاسی خاندانوں سے ہیں اور انتخاب جیت سکتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور وہ ہمیشہ روایتی سیاستدانوں کی مخالفت نہیں بلکہ روایتی سیاست کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: فوج سے ساز باز کر کے اقتدار حاصل کرنا نہیں چاہتا، عمران خان
فوج سے ساز باز کر کے اقتدار حاصل کرنا نہیں چاہتا، عمران خان
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg7A3wrHC1UFUnBWYtwneOX7GeZXaXIrb0RsPNawFyMYNndtGvtWkG5RLsYIsOVQ-SWVX7KfXC7lnuWchJMyEqw9HEsTXvmWhCOolw-HggyvuNfa0MIYdjJ4EZ77RWuCnicxsmaOpe4Vp8/s640/Imran-Khan-.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg7A3wrHC1UFUnBWYtwneOX7GeZXaXIrb0RsPNawFyMYNndtGvtWkG5RLsYIsOVQ-SWVX7KfXC7lnuWchJMyEqw9HEsTXvmWhCOolw-HggyvuNfa0MIYdjJ4EZ77RWuCnicxsmaOpe4Vp8/s72-c/Imran-Khan-.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2017/07/blog-post_68.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2017/07/blog-post_68.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست