چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے، نوازشریف


گوجرانوالہ / مریدکے: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں۔

مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں نہ تو چولہا جلتا تھا اور نا ہی کوئی کارخانہ چلتا تھا لیکن میں نے اقتدار سنبھالتے ہی دن رات عوام کی خدمت پر لگا دیئے سڑکیں بن رہی تھیں موٹروے بنائے جارہے تھے، روشنیاں دوبارہ لوٹ رہی تھیں بجلی بلاتسلسل اور سستی فراہم کی جارہی تھی اگر ترقی کی یہی رفتار رہتی تو اگلے دو تین سالوں میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوجاتا میں نے کوئی کرپشن اور ہیراپھیری نہیں کی، کہتے ہیں ہم نے نوازشریف کو نااہل اس لئے کیا کہ وہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لیتا تھا اگر بیٹے سے تنخواہ لی بھی تو کیا ہوا، لیکن عوام کے منتخب وزیر کو رسوا اور ذلیل کرکے نکال دیا گیا کیا عوام اس فیصلے کو منظور کرے گی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپ نے مجھے وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجا تھا لیکن اسلام آباد والوں نے مجھے واپس بھیج دیا کیا یہ ووٹ کی توہین نہیں، چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے یہ وہی لوگ ہیں جو ووٹ کی پرچی بھاڑ دیتے ہیں اس ملک کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں، پاکستانی عوام کو اس سلسلے کو روکنا ہوگا یہ گھناؤنا کھیل صرف پاکستان میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اور خطہ نہیں جہاں یہ تماشا ہو پاکستان کی دنیا میں توقیراورعزت پر آنچ آرہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج مریدکے میں عوام کا جذبہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اگر یہ جذبہ سلامت رہے تو خیر ہی خیر ہے اس جلسے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے اب ایک انقلاب ہونا چاہئے پھر آپ کے ووٹ کا احترام اس ملک میں ہوگا میں بھی آپ کے ساتھ ہوں نوازشریف کبھی آپکو دھوکا نہیں دے گااور کبھی بے وفائی نہیں کرے گا۔

اس سے قبل گوجرانوالہ میں پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے میری نااہلی کے منصوبے پر عملدرآمد ہونا ہی تھا کیوں کہ یہ منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم ہے تو لینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔

نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اگر پاناما کیس عالمی عدالت انصاف میں جائے تو وہ اسے ایسے رد کریں گے جیسے گوجرانوالہ کے عوام نے رد کیا اور ایک منٹ میں ہی کیس ختم ہوجائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے ایک بار پھر روک دیا گیا، پاکستان میں گزشتہ 70 برس سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنے ووٹ کی قدر کرائے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے، نوازشریف
چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے، نوازشریف
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiCc3o4ClUG-XVfQ9UAeKDCLtDqWwOv8KUAgxp01fem_gU4ZsYwE_1-QYIyjzkVw8YR424gLvlGeqhG9XVMLUfciRimuMm4ZlOUgCbg_teQ0mRiHxI8_OHAdSUeyed8YZXmHs5MKoJ7lX0/s640/nawaz+sharif.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiCc3o4ClUG-XVfQ9UAeKDCLtDqWwOv8KUAgxp01fem_gU4ZsYwE_1-QYIyjzkVw8YR424gLvlGeqhG9XVMLUfciRimuMm4ZlOUgCbg_teQ0mRiHxI8_OHAdSUeyed8YZXmHs5MKoJ7lX0/s72-c/nawaz+sharif.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2017/08/blog-post_12.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2017/08/blog-post_12.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست