ہارٹ اٹیک اور کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت


اگر کہا جائے کہ کینسر اور ہارٹ اٹیک اس وقت دنیا کے خطرناک ترین اور انتہائی موضی مرض ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

اگرچہ ان بیماریوں کا علاج موجود ہے، تاہم اب پہلی بار ان امراض کے علاج میں اہم اور حیران کن پیش رفت ہوئی ہے، جس پر کئی ماہرین صحت خود بھی حیران ہیں۔

نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ہارورڈ میڈیکل اسکول بوسٹن میساچوٹس اور برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی دنیا کے 39 ممالک میں ایک طویل تحقیق کی گئی۔
تحقیق میں 39 ممالک کے ایک ہزار ڈاکٹرز، جب کہ 10 ہزار مریضوں نے حصہ لیا، یہ تحقیق 4 سال تک جاری رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں جن مریضوں کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں، وہ تمام دل کے امراض میں مبتلا تھے، جن میں سے زیادہ تر ایسے تھے، جنہیں ایک بار ہارٹ اٹیک ہوچکا تھا۔

تحقیق میں ایسے مریض بھی شامل تھے، جنہیں 2 بار دل کا دورہ پڑ چکا تھا، جب کہ دیگر مریض بھی دل کی بیماریوں اور کینسر میں مبتلا تھے۔

ان مریضوں کو 4 سال کے دورانیے تک ’کینا کینیومب‘ (Canakinumab) کا انجکشن دیا جاتا رہا۔

مریضوں کو باقاعدگی کے ساتھ مسلسل 4 سال تک اس دوا کے ڈوز دیے جاتے رہے، جس کے بعد اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
ماہرین کے اخذ کردہ نتائج کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اگر ہر تین ماہ بعد ’کینا کینیومب‘ کا انجکشن دیا جائے تو ان میں دل کا دورہ پڑنے کے 24 فیصد امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق ’کینا کینیومب‘ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے ہارٹ پیشنٹ میں 17 فیصد اینجیوپلاسٹی اور سرجری کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اس دوا کے استعمال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔

نتائج کے مطابق کینسر کے مریضوں کو یہ دوا دیے جانے سے ان کی بیماری بڑھنے کے امکانات 50 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحقیق کاروں نے یہ رپورٹ سب سے پہلے بارسلونا میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیولاجی کانگریس کے سامنے پیش کی، جس کی منظوری کے بعد اسے انگینڈ کے سائنس جرنل میں شائع کیا گیا۔

بعد ازاں اس رپورٹ کو برطانوی میڈیا میں بھی شائع کیا گیا۔
خیال رہے کہ ’کینا کینیومب‘ (Canakinumab) پہلے ہی مختلف دوائی ساز کمپنیاں تیار کرتی ہیں، اس دوا کو فالج سمیت دیگر امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ دوا انسانی جسم کے لیے اینٹی بائیوٹک کا کام کرتی ہے، جو انسان میں کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور نظام ہاضمہ کے خراب ہونے کےوقت مؤثر طریقے سے کام دکھاتی ہے، تاہم اس دوا کو دل کے مریضوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

اس دوا کو سب سے پہلے ’نووارٹس‘ نامی کمپنی نے تیار کیا تھا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ہارٹ اٹیک اور کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت
ہارٹ اٹیک اور کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgRrRdgfsulX-vywIY2o6iDWyVWEy97XBZzWyIzRrxzvw-GiPEVII7nEEVDEekd9D7RXcAoSzUc12c26pQ5Bvfk-NsHE-nSFESHyLw2zi1W5pW9oDat_HW-FpAS8UWD8jJNN7Rhu6wRujo/s640/shutterstock_heart+attack.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgRrRdgfsulX-vywIY2o6iDWyVWEy97XBZzWyIzRrxzvw-GiPEVII7nEEVDEekd9D7RXcAoSzUc12c26pQ5Bvfk-NsHE-nSFESHyLw2zi1W5pW9oDat_HW-FpAS8UWD8jJNN7Rhu6wRujo/s72-c/shutterstock_heart+attack.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2017/08/blog-post_27.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2017/08/blog-post_27.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست