انٹرنیٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت و کارآمد گوگل ٹولز


کیا آپ خود کو مواد، خصوصاً تحریری مواد کی انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا ماہر سمجھتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر بھی کئی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ مواد (کونٹینٹ) کی مارکیٹنگ کی اپنی کوششوں میں بہتری اور بڑھوتری کے خواہش مند ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ اس کےلیے کن تدابیر اور حکمت عملی کو اپنایا جائے مگر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ کونسے ٹولز کیسے استعمال کیے جائیں۔

مواد کی مارکیٹنگ کے ماہر کی حیثیت سے آپ کی کامیابیوں کے اضافے کے سلسلے میں اچھے کلیدی الفاظ (کی ورڈز) کی تحقیق، ایک مکمل سوشل میڈیا مارکیٹنگ حکمتِ عملی اور بہترین SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن) پر مہارت آپ کی بہترین معاونت کرسکتے ہیں۔

بدقسمتی سے جب بات مارکیٹنگ ٹولز کی ہو تو ماہرین کی جانب سے اکثر و بیشتر ایسے ٹولز تجویز کیے جاتے ہیں جو بہت مہنگے ہیں؛ اور ایک اوسط درجے کا ’’مواد کی مارکیٹنگ کرنے والا‘‘ انہیں بہ مشکل ہی استعمال کرسکتا ہے۔ مگر اب ایک اچھی خبر ہے۔ اب مفت ٹولز کا ایک خزانہ آپ کےلیے موجود ہے جن میں سے زیادہ تر ’’بگ جی‘‘ یعنی گوگل بابا آپ کےلیے لایا ہے۔

کونٹینٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت گوگل ٹولز

مزے کی بات یہ ہے کہ لوگ ان ٹولز کو بہت کم استعمال کر رہے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ وہ انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اس لیے کیونکہ وہ ان کے بارے میں جانتے ہی نہیں۔ وہ گوگل کو صرف ایک سرچ انجن سمجھتے ہیں اور بس۔

یہاں آپ کو مفت گوگل ٹولز کے بارے میں معلومات ملیں گی؛ اور مفتا بھلا کون چھوڑتا ہے! میں نے صحیح کہا ناں؟ اگر آپ مواد کی مارکیٹنگ (کونٹینٹ مارکیٹنگ) کے شعبے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو یہ ٹولز آپ کی مفت میں بہترین معاونت کریں گے، چاہے آپ ابتدائی درجے میں ہوں یا درمیانے درجے میں یا پھر ماہرین کی سطح پر، آپ کو یقیناً اس پوسٹ سے کچھ نہ کچھ فائدہ ہوگا اور کام کی چیز ضرور ملے گی۔

گوگل سرچ کونسول (GSC)

آپ نے ویب ماسٹر کی حیثیت سے جو بھی ٹولز استعمال کئے ہیں یہ ان میں سے ایک بہترین ٹول ہے۔ جتنا زیادہ آپ اسے استعمال کریں گے، اس کے گرویدہ ہوتے جائیں گے اور بہت کچھ نیا سیکھیں گے۔

گوگل سرچ کونسول SEO ٹول کے ساتھ آپ اپنی ویب سائٹ کی مجموعی صحت کے بارے میں جان کر اس بات کا بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں کہ کیا آپ کی سائٹ SEO کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یا نہیں۔ GSC کے ذریعے آپ اور بھی کئی حیران کن چیزیں کرسکتے ہیں۔

وہ فیچرز جو میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں ’’سرچ ٹریفک‘‘ ڈراپ ڈاؤن (کسی مخصوص فیچر پر کلک کرنے کے بعد کھل جانے والی فہرست) میں درج ہیں۔ ’’سرچ انالیٹکس‘‘ لنک گوگل سرچ پر مجھے میری سائٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں فوری مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر میں جاننا چاہوں کہ میرے کی ورڈز کی کارکردگی کیسی ہے، تو مجھے صرف پوزیشن پر کلک کرکے یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ میرے ان تمام کلیدی الفاظ ( کی ورڈز) کی اوسط جگہ (پوزیشن) کو میرے سامنے پیش کردے گا جو گوگل سرچ میں ظاہر ہیں۔

کونٹینٹ مارکیٹیئر کے طور پر آپ کو ضرور گوگل سرچ کونسول استعمال کرنے کی عادت ہونی چاہیے۔ آپ اس سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ اگر صرف کچھ میٹرکس پر نظر رکھ رہے ہیں تو جو وقت آپ اس پر صرف کریں گے، آخر میں قیمتی ثابت ہوگا۔

گوگل کی ورڈ پلانر

کیا آپ اب بھی ایسے بہترین ٹول کی تلاش میں ہیں جو آپ کے سامنے آپ کی انڈسٹری کے بہترین کی ورڈز (کلیدی الفاظ) کو بے نقاب کرے؟ اگرچہ ایسے بہت سے ٹولز موجود ہیں جو یہ کرسکتے ہیں لیکن گوگل کی ورڈ پلانر ان سب کا منہ بولا باپ اور بہترین میں سے ایک ہے؛ اور وہ بھی مفت۔

استعمال کرنے میں یہ ناقابل یقین حد تک آسان ہے۔ اس کے ذریعے آپ جتنے زیادہ تجربات کریں گے اور جتنی زیادہ سرچز (تلاش) کریں گے، آپ اتنا ہی بہتر طور پر سمجھ پائیں گے کہ اسے اپنی کامیابی کےلیے کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ ’’کونٹینٹ مارکیٹنگ‘‘ کا کی ورڈ استعمال کررہے ہیں تو گوگل میں اس کلیدی لفظ یا کی ورڈ کےلیے مقابلہ بہت سخت ہے۔ لیکن آپ صرف اسی کی ورڈ کو ہدف نہیں بناتے تو گوگل کی ورڈ پلانر کے ذریعے اس سے متعلقہ کلیدی الفاظ کی ایک طویل فہرست حاصل کرسکتے ہیں جو درجہ بندی میں بھی آسان ہوتی ہے۔ ایک کونٹینٹ مارکیٹیئر کی حیثیت سے آپ اس مفت ٹول سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ تو پھرکیوں نہ آج سے ہی آپ اس کا استعمال شروع کردیں!

گوگل شیٹس

کسی بھی کونٹینٹ مارکیٹیئر کو اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے ’’ٹریک‘‘ کےلیے ایک بہتر نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات آپ اپنی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ بھی اس ڈیٹا کا تبادلہ کرتے ہیں۔ آپ دراصل اس کےلئے مائیکروسافٹ آفس ایکسل کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر اس میں بدیہی اور بصری قابلِ تبادلہ فیچرز نہیں۔ اور پھر یہ بڑے ڈیٹا کےلیے بہت زیادہ جگہ گھیرتا ہے۔ اگر آپ کو اچانک کوئی چیز دیکھنی پڑجائے لیکن آپ کے پاس اپنا کمپیوٹر نہ ہو کہ جس میں آپ نے ایم ایس ایکسل شیٹ محفوظ کی ہوئی ہے تو پھر کیا کریں گے؟ یہ تو مسئلہ ہو جائے گا! خوش قسمتی سے ’’گوگل شیٹس‘‘ کی مدد سے آپ بہ آسانی یہ مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔


یہ تبدیلیوں پر نظر کرنے، ڈیٹا کو درج کرنے اور دوسروں سے باہمی رابطہ استوار کرنے کےلیے آسانی سے استعمال کے قابل سب سے مؤثر ٹولز میں سے ایک ہے۔ آپ اس مفت ٹول کو کئی دوسری چیزوں کو بنانے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسے کہ کئے جانے والے کاموں کی فہرستیں بنانا، ماہانہ اور سالانہ میزانیوں (بجٹس) کی تیاری، سفری منصوبہ بندیاں، انوائسس، مالیاتی گوشوارے، ہفتہ وار ٹائم شیٹس، اخراجات کی رپورٹس، نظام الاوقات اور بہت کچھ۔

بشکریہ:ایکسپریس

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: انٹرنیٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت و کارآمد گوگل ٹولز
انٹرنیٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت و کارآمد گوگل ٹولز
google-webmaster-tools-Search-Console-google-keyword-planner-google-sheets
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiIf5vGtRUcLpeAuhyMy9s7yLtu8ct28d3Sr0xKY1v1gg3iU7cOsAZ0pY7MSvMR8fnMyNKOrCURA3BbfxW_JVSW2pUbrvW2p96WWayuZ_xnOoH8uRr6PIIn52BxoeJdjHWrfuVuudeg1Zg/s1600/webmastertools-1.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiIf5vGtRUcLpeAuhyMy9s7yLtu8ct28d3Sr0xKY1v1gg3iU7cOsAZ0pY7MSvMR8fnMyNKOrCURA3BbfxW_JVSW2pUbrvW2p96WWayuZ_xnOoH8uRr6PIIn52BxoeJdjHWrfuVuudeg1Zg/s72-c/webmastertools-1.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2017/09/google-webmaster-tools-Search-Console-google-keyword-planner-google-sheets.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2017/09/google-webmaster-tools-Search-Console-google-keyword-planner-google-sheets.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست