کیلیفورنیا میں ’اوبر‘ پر 73 ملین ڈالر کا جرمانہ


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عدالت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکسی کی بکنگ سروس ’اُوبر‘ پر سات کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اوبر پر اپنی خدمات اور آپریشنز سے وابستہ معلومات افسران کو نہ دینے کا الزام تھا۔

کیلیفورنیا پبلک يوٹیلٹی کمیشن کے ایک جج نے کہا کہ اوبر وہ رپورٹس فراہم کرنے میں ناکام رہی جن کا مطالبہ کمیشن نے اس سے کیا تھا۔

یہ کمیشن ہی اوبر کو کیلیفورنیا میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا حق دیتا ہے۔

ٹیکسی کمپنی پر کام کے دوران ہونے والے حادثوں کی رپورٹس دبائے رکھنے کا الزام بھی تھا۔

کمپنی پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ اس نے اس بات کے اعداد و شمار نہیں دیے کہ کیلیفورنیا میں کمپنی نے معذور افراد کو کیسی خدمات فراہم کیں۔

اوبر نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اس نے کمیشن کو کافی معلومات دیں۔ کمپنی نے کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

کیلیفورنیا میں آپریشنز کے لیے لائسنس معطل ہو جانے سے پہلے اپیل کے لیے اوبر کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے۔

اوبر کو اس کے آپریشنز کے حوالے سے دنیا بھر میں مقدموں کا سامنا رہا ہے۔

سان فرانسسكو کی اس کمپنی کی خدمات کو امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی انتظامیہ نے تنازعے کے بعد معطل کر دیا تھا وہیں بغیر لائسنس والے ڈرائیوروں کو کام دینے کی وجہ سے جرمنی اور اٹلی نے اس پر پابندی لگا رکھی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اوبر کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد وہاں بھی اس پر پابندی لگی تاہم اسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔

اوبر کا ایپ مسافروں کو اپنے علاقے میں ڈرائیوروں سے کہیں آنے جانے کی درخواست کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے کرائے روایتی ٹیکسی کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: کیلیفورنیا میں ’اوبر‘ پر 73 ملین ڈالر کا جرمانہ
کیلیفورنیا میں ’اوبر‘ پر 73 ملین ڈالر کا جرمانہ
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiXPyEQ0tKxqQP0YdEb8y0JRpMj2wKMh7vkLHjIzpPhpKGvxpdqX6KfHWOl8hOyrRJI_Yt_mUCHW1NYeBnvgJDM9-v285iIRfqyE0GEh5KmsQx1SybgeRfD9n0z12C-o1k3cV8OUajnkrwP/s640/sp_uber_640x360_getty_nocredit.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiXPyEQ0tKxqQP0YdEb8y0JRpMj2wKMh7vkLHjIzpPhpKGvxpdqX6KfHWOl8hOyrRJI_Yt_mUCHW1NYeBnvgJDM9-v285iIRfqyE0GEh5KmsQx1SybgeRfD9n0z12C-o1k3cV8OUajnkrwP/s72-c/sp_uber_640x360_getty_nocredit.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/73.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/73.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست