ابوظہبی: فیس بک تبصرے پر گرفتاری و جرمانہ


دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم آسٹریلیا کی ایک خاتون کو فیس بک تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس نے معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ زون میں اپنی کار پارک کردی تھی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون جوڈی میگی امارتی خواتین کو گرافک ڈیزائننگ کی تربیت دیتی ہیں اور آرٹ کی ایک ویب سائٹ چلاتی ہیں، انہیں حراست میں لے کر متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کی خلاف ورزی پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ان قوانین کے تحت ایسے افراد پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، جنہوں نے اسلامی اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہو۔

آسٹریلیا کے خارجہ امور اور تجارت کے محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جوڈی میگی کو ابوظہبی سے ملک بدر کردیا گیا ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں یہ جوڈی اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی پریشان کن وقت رہا ہوگا۔ ہم متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے جوڈی کے مقدمے کی تیزی سے سماعت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘

تفصیلات کے مطابق 39 برس کی خاتون جوڈی میگی کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں 12 جولائی کو سائبر کرائم پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے 2012ء میں ابوظہبی آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں ایک کار کو اپنے اپارٹمنٹ کے باہر معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ زون میں کھڑی کار کو دکھایا گیا تھا۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جوڈی نے اس کار کی نمبر پلیٹ کو تصویر میں سے مٹادیا تھا، اور گاڑی کے مالک کا نام یا اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

بہرحال ابوظہبی پولیس کے پاس ایک شکایت درج کرائی گئی، جس نے جوڈی میگی کو ’’سوشل میڈیا پر بُرے الفاظ تحریر کرنے کا‘‘ مرتکب پایا۔

گزشتہ اتوار کو عدالت نے جوڈی کو جرمانے اور جب تک ان کو ملک بدر کیے جانے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک قید کی سزا سنائی۔

منگل کو پوسٹ کیے گئے جوڈی میگی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق وہ ’’محفوظ ہیں‘‘ اور تین ہزار 600 ڈالرز کی ادائیگی کے بعد ’’جیل اور ابوظہبی‘‘ سے نکل آئی ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ابوظہبی: فیس بک تبصرے پر گرفتاری و جرمانہ
ابوظہبی: فیس بک تبصرے پر گرفتاری و جرمانہ
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxwjrNVLj9TO7nNt5GCXoLrtSytac6dtLmhyphenhyphen-A5Eo85wwv2-teMTAubacblz7MVQNVqjNm30e_w3B3x65WSdsIumLkf9-iSbkn4-5eHmHwTYg6Aj_icTNQjya_ZJQ17CvhxxdS3nogT7Nn/s640/face+book.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxwjrNVLj9TO7nNt5GCXoLrtSytac6dtLmhyphenhyphen-A5Eo85wwv2-teMTAubacblz7MVQNVqjNm30e_w3B3x65WSdsIumLkf9-iSbkn4-5eHmHwTYg6Aj_icTNQjya_ZJQ17CvhxxdS3nogT7Nn/s72-c/face+book.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_576.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/07/blog-post_576.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست