ماسکو میں فیسٹیول "سپاسکایا باشنیا-2015" میں پاکستان کا آرمی بینڈ


پانچ تا تیرہ ستمبر کو ماسکو میں ہونے والے فیسٹیول "سپاسکایا باشنیا-2015" میں دنیا کے بہترین آرمی بینڈز شریک ہیں۔

یہ فیسٹیول گذشتہ آٹھ سالوں سے ہو رہا ہے اور تب سے اب تک خزاں کے اوائل میں ماسکو میں ہونے والے بھرپور اور قابل توجہ واقعات میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ اس بار اس میں پاکستان کی مسلح افواج کا مشترکہ بینڈ " ٹرائی سروس بینڈ پاکستان" شریک ہے۔ پاکستانی وفد کے سربراہ بریگیڈیر حامد نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: " ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا بینڈ روس کے بینڈ کے فورا" بعد اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس بار ہمارے وفد میں شامل افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس میں 79 سازندے اور فنکار ہیں۔ ان کے فن کو ناظرین توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھتے اور سنتے ہیں۔ اس میں پاکستان کے ترانے کی دھن اور علاقائی گیتوں کی دھنیں بجائی جاتی ہیں۔ لوگوں کی خواہش کے پیش نظر ہمارے بینڈ نے روس کی مقبول دھنیں اور معاصر روسی گیتوں کی دھنیں بھی اپنے پروگرام میں شامل کی ہیں۔ ہمیں بہت اضطراب تھا کہ لوگوں کا ہمارے بینڈ کے اس پروگرام پر کیا ردعمل ہوگا لیکن ہم کھل اٹھے جب لوگوں نے تعریف کرنے کے لیے تالیاں پیٹیں۔ دیکھنے والے روسی مسکرا رہے تھے اور ان کی نگاہیں ہمارے سازندوں کے چہروں پر گڑی تھیں۔"

پاکستان کا فوجی بینڈ ہر روز ماسکو کے مرکزی چوکوں اور پارکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ وہ اپنی رنگین وردیوں اور پاکستانی دلفریب دھنوں کی وجہ سے مسلسل روسی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خاص توجہ سازندوں کے ہاتھوں میں موجود پاکستان کے مقامی ساز جیسے کہ شہنائی لے رہے ہیں۔

فیسٹیول کے سربراہ اور معروف روسی فوجی موسیقار لیفٹیننٹ جنرل ولیری خلیلوو کا کہنا ہے کہ مشق کرتے ہوئے پاکستانی سازندوں نے آسانی کے ساتھ ہمارے ساتھ تال میل کر لیا۔ پاکستان کے وفد میں ماہر فنکار ہیں۔ ہم جلد ہی ایک دوسرے کو سمجھنے لگے تھے۔ پاکستان کے آرمی بینڈ کو سننے والے بے حد سراہتے ہیں۔

فیسٹیول کے پروگراموں سے فراغت کے اوقات میں پاکستانی بینڈ کے اراکین ماسکو کے قابل دید مقامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بینڈ کے ہدایتکار صوبیدار میجر غلام علی بتاتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک نے ریڈ سکوائر، بالشوئے تھیٹر اور دیگر قابل دید حسین عمارات کے سامنے کھڑے ہو کر کھینچی گئی تصاویر اپنے عزیزوں کو پوسٹ کی ہیں۔

تیرہ ستمبر کو پاکستان کا آرمی بینڈ، ایشیا، یورپ اور امریکہ کے دیگر آٹھ آرمی بینڈز کے ساتھ ایک بار پھر ریڈ سکوائر پر اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ اختتامی پروگرام شاندار ہوگا جس میں لیزر شو اور آتشبازی کا شاندار مطاہرہ بھی شامل ہوگا، ٹرائی سروس بینڈ پاکستان کے سربراہ بریگیڈیر حامد نے کہا۔


تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: ماسکو میں فیسٹیول "سپاسکایا باشنیا-2015" میں پاکستان کا آرمی بینڈ
ماسکو میں فیسٹیول "سپاسکایا باشنیا-2015" میں پاکستان کا آرمی بینڈ
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgQ-x_56z3-FJTYzQuc7XNAzmO3H566cPu4wgW-mca7Od8BmXZPpFarmpU200jniyGhu-hjN8349XK7N0hrH8W4H8t3at-T-lK4Dq5y6t8Ca8dYambmEGDGo8ijSkbjM-JPL7rowUcR7tU/s640/festival+spaskkaya+bashniya.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgQ-x_56z3-FJTYzQuc7XNAzmO3H566cPu4wgW-mca7Od8BmXZPpFarmpU200jniyGhu-hjN8349XK7N0hrH8W4H8t3at-T-lK4Dq5y6t8Ca8dYambmEGDGo8ijSkbjM-JPL7rowUcR7tU/s72-c/festival+spaskkaya+bashniya.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/09/2015.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/09/2015.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست