پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آوے کا آوا بگڑنا ہے یہاں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی این جی اوز کا شعبہ بہت اہم سیکٹر ہے، کئی ممالک نے اپنے قوانین میں این جی اوز کا کردار مقررکردیاہے لیکن ہمارے یہاں انہیں کھلی چھٹی دی گئی، بڑی بڑی غیر ملکی این جی اوزکی رجسٹریشن نہیں ہوئی ۔ ہائی سیکیورٹی والے علاقوں میں بھی این جی اوز کام کر رہی ہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر بعض این جی اوز کو بند کیا گیا۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ساڑھے 3 مہینے میں این جی اوز سے متعلق پالیسی تیار کرلی گئی ہے، این جی اوز سے متعلق نئی پالیسی کے 3 حصے ہیں، اب این جی اوز کی رجسٹریشن مامعاملہ وزارت داخلہ دیکھے گی۔ بین الاقومی این جی اوز کو حکومت کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔ این جی اوز حکومت کی اجازت کے بغیر فنڈ ریزنگ نہیں کرسکتیں۔ این جی اوز کے حکام کا ویزا تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت رجسٹریشن اور منظوری کے کام میں شفافیت لارہی ہے، کوئی ملک کسی ادارے، تنظیم یا این جی او کو اپنے ایجنڈے کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی این جی او یا ادارے کےکام میں خلل نہیں ڈالیں گے مگراب انہیں پابند کیاجائے گا، این جی اوز کی رجسٹریشن کی نگرانی کےلیے کمیٹی بنادی گئی ہے، این جی اوز کی مینوئل رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے اب تمام رجسٹریشن فارم ان لائن ملیں گے، این جی اوز کی آن لائن درخواست پبلک پراپرٹی ہوگی، کسی بھی این جی او کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی تو وہ بھی مشتہر ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس ہوں یا بلٹ پروف گاڑیوں کا معاملہ، ہر چیز میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ہوگیا ہے، یہاں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ترین ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں قومی مفاد کو دیکھنا ہوگا، میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے ڈھائی برس میں ہمیشہ اللہ کا خوف اور ملک کا مفاد سامنے رکھا ہے۔ اس لئے جعل سازی پر نادرا اور پولیس اہلکارجیل میں ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پالیسی بنانے سے معاملات میں 100 فیصد بہتری نہیں آسکتی، اس کے لئے مکمل مانٹرنگ بھی کی جائے گی، تمام این جی اوز آئندہ60دنوں میں درخواست دے سکتی ہیں، این جی اوز کی درخواست موصول ہونےکے60دنوں تک این جی اوز کام کرسکتی ہے، 60دنوں بعد حکومت پاکستان یاوزارت داخلہ حتمی فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہتر کام کررہی ہے، ہم ہی نے کراچی میں آپریشن شروع کیا، نیشنل ایکشن پلان بھی ہم ہی نے دیا، لوگ 30،30 سال سے ای سی ایل پر تھے لیکن ہم نے نئی ای سی ایل پالیسی بنائی جلد ہی اسلحہ لائسنس اور سیکیورٹی ایجنسی کی پالیسی بھی لارہے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی
پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhzL6xMehvGTDnyyU3pbxCN3gJ8JdSXSXzGj7fPRhjRk_TgJ928NG4R9g1Wo_7uOl5wJQKfZRIMgmx9ncWV3wOBo9oanHa8djmvu2KYNScc8fTqr7ABrMbg2IUGZtJiO5dEti3hRzbA-5T6/s640/NISAR.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhzL6xMehvGTDnyyU3pbxCN3gJ8JdSXSXzGj7fPRhjRk_TgJ928NG4R9g1Wo_7uOl5wJQKfZRIMgmx9ncWV3wOBo9oanHa8djmvu2KYNScc8fTqr7ABrMbg2IUGZtJiO5dEti3hRzbA-5T6/s72-c/NISAR.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/10/blog-post_37.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/10/blog-post_37.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست