قطر میں سپر لیگ کے انعقاد کا 70 فیصد امکان


دوہا: فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا میزبان قطر پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ذریعے عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی منافع بخش اور پرکشش مارکیٹ قدم رکھنے کیلئے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ گل خان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اراکین کے ساتھ تین روزہ مذاکرات ہوئے جس کے بعد فروری 2016 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوہا میں انعقاد کے 70 فیصد امکانات ہیں۔

پی سی بی حکام ممکنہ طور پر ستمبر کے اوائل میں قطر جائیں گے جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

گل خان نے کہا کہ ہم یہاں کچھ بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد چاہتے ہیں۔ یہ سب کے ساتھ ساتھ قطر اور کرکٹ کیلئے ایک اچھا تجربہ ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ میں بڑے کھلاڑی اور بڑے نام شرکت کریں گے۔

ایونٹ کے انعقاد کیلئے پی سی بی کی نظریں متحدہ عرب امارات پر مرکوز تھیں جو ایک عرصے سے پاکستان کی ہوم سیریز کا میزبان ہے لیکن اس مرتبہ امارات نے پاکستان کی جگہ ایک دوسرے ایونٹ کے انعقاد کو ترجیح دی جس میں سابق کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے اکثر معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی ایس ایل میں اکثر کھلاڑی پاکستان کے ہوں گے لیکن گل خان نے کہا کہ ہم ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کی بھی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان ستمبر میں ایونٹ کی فرنچائز ٹیموں کی بولی دینے کے عمل کا آغاز کرے گی جبکہ اسی دوران نشریاتی حقوق سمیت دیگر امور پر بھی معاملات طے کیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ دوہا کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے اور ممکنہ طور پر تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

یہ ایونٹ قطر کی بڑی ایشیائی آبادی میں کافی مقبول ثابت ہو گا جہاں خصوصاً 90 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور ملک میں ترقیاتی کاموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ یہاں دنیا کے دیگر کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جہاں ہندوستان کے پانچ لاکھ، بنگلہ دیش کے ڈیڑھ لاکھ اور تقریباً ایک لاکھ سری لنکن آباد ہیں۔

گل خان نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میں متحدہ عرب امارات سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کیلئے آ سکتے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اسلام آباد,17,اسلام فوبیا,2,امریکہ,3,انٹر نیشنل,616,انٹرنیشنل,86,ایڈیٹر کا انتخاب,5,ایران,2,ایم کیو ایم,1,بزنس,73,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,8,پاکستان,1437,پنجاب,6,پی ٹی آئی,2,پیپلزپارٹی,7,تحریک انصاف,5,ٹیکنالوجی,22,جاوید چودھری,1,جنرل راحیل شریف,6,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,3,خیبرپختونخوا,1,دلچسپ و عجیب,126,دلچسپ وعجیب,36,سائنس,8,سندھ,8,سوئی,1,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,153,صحت,37,صحت و سائنس,184,صوبہ جات,5,ضرب عضب,4,کالم,2,کراچی,5,کوئٹہ,1,کھیل,409,مسلم لیگ ن,10,ملتان,1,نقطہ نظر,2,نوازشریف,5,ویڈیوز,4,
rtl
item
Maajra: قطر میں سپر لیگ کے انعقاد کا 70 فیصد امکان
قطر میں سپر لیگ کے انعقاد کا 70 فیصد امکان
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj0L8vhfzV5gFlzWYzqbcdtdJr4cR2u-vGt1jhMZczUB1wr82RU0p5sumpvPVQH2EGPtsw-tae0Gn_fDq7E6fdU2Q2BiATgHAl4JwRlBHQZZMP_4ZG-ArPxvHG6XTXdJSJz6jjqcHjDTYrZ/s640/super+league.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj0L8vhfzV5gFlzWYzqbcdtdJr4cR2u-vGt1jhMZczUB1wr82RU0p5sumpvPVQH2EGPtsw-tae0Gn_fDq7E6fdU2Q2BiATgHAl4JwRlBHQZZMP_4ZG-ArPxvHG6XTXdJSJz6jjqcHjDTYrZ/s72-c/super+league.jpg
Maajra
https://clickurdu.blogspot.com/2015/08/70.html
https://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/
http://clickurdu.blogspot.com/2015/08/70.html
true
5377697018375412891
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست